پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کا نام اگلی ملاقات میں فائنل کرلیا جائے گا: میاں محمود الرشید
25 مئی 2018 (17:22) 2018-05-25

لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے دو نام وزیراعلیٰ شہباز شریف کو دیئے ہیں۔ اگلی ملاقات میں نام فائنل کرلیا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈر محمودالرشید کے درمیان ملاقات، ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر مشاورت کی۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے دو نام وزیراعلیٰ شہباز شریف کو دیئے ہیں۔ جن میں سے ایک نام شہباز شریف کو پسند آیا ہے، جبکہ شہباز شریف کے دیئے گئے 2 ناموں میں سے ایک نام ہمیں بھی پسند آیا ہے۔ شہباز شریف کے ایک نام پر ہمیں اعتراض ہے۔


ای پیپر