ٹریکٹر نہ دلوانے پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا
25 مئی 2018 (15:31) 2018-05-25

چنیوٹ: صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں مبینہ طور پر وعدے کے باوجود ٹریکٹر نہ دلانے پر بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے والد کو قتل کردیا۔


پولیس کے مطابق تھانہ چناب نگر کے علاقے موضع بخش والا کے رہائشی 50 سالہ ریاض احمد نے اپنے بیٹے کامران کو کاشتکاری کے لیے ٹریکٹر لے کر دینے کا وعدہ کیا تھا۔تاہم فصل میں نقصان ہونے کے باعث ریاض احمد اپنے بیٹے کو ٹریکٹر نہ لے کر دے سکا۔


پولیس کے مطابق اسی بات پر گزشتہ رات دونوں میں جھگڑا ہوا، جس کے بعد ملزم کامران نے غصے میں آ کر اپنے والد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔واقعے کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔


ای پیپر