شہباز شریف شہید اہلکار شاہد منہاس کی تعزیت کیلئے شکر گڑھ پہنچ گئے
25 مئی 2018 (14:47) 2018-05-25

نارووال:بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہیدرینجرزاہلکارشاہد منہاس کے ورثاسے تعزیت کیلئے شہبازشریف شکرگڑھ کے نواحی گاؤں پھگواڑی پہنچ گئے ۔


اس موقع پر خادم اعلی پنجاب میاں محمد شہبا زشریف کا کہنا تھا کہ شہداہماراقیمتی سرمایہ ہیں،میں اورپوری قوم ان کو سلام پیش کرتے ہیں،پنجاب کی عوام شہدا کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہد منہاس شہید پوری قوم کا فخر ہیں۔ شہباز شریف نے شہیداہلکار کے ورثا کو 25 لاکھ روپے امداددینے کے ساتھ بچوں کی تعلیم اورعلاج کے اخراجات اٹھانے کا بھی اعلان کیا۔


ای پیپر