پرویز مشرف کا ٹرائل ایک نہ ایک دن حتمی انجام تک پہنچے گا : نواز شریف
25 مئی 2018 (13:04) 2018-05-25

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا ٹرائل ایک نہ ایک دن حتمی انجام تک پہنچنا ہے اور کوئی قانون ٹرائل کو نہیں روک سکتا۔


ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پرویز مشرف کی ٹرائل سے جان نہیں چھوٹ سکتی، آج یا 6 ماہ بعد لیکن مشرف ٹرائل انجام تک پہنچے گا ۔ مشرف ٹرائل اوپن اینڈ شَٹ کیس ہے اسی لیے موصوف پاکستان نہیں آرہے تاہم اس طرح کے مقدمے واپس ہو ہی نہیں سکتے، یہ سنگین غداری کیس ہے جب کہ ایک وزیراعظم 70،70 پیشیاں بھگت رہا ہے اور ڈکٹیٹر مفرور ہے۔


نواز شریف نے کہا کہ پرویز مشرف مْکے دکھاتا تھا اور کہتا تھا یہ ہے طاقت، انہوں نے 12 مئی 2007 کو اسلام آباد جلسے میں کراچی میں آزمائی گئی طاقت کا اظہار کیا اور پارلیمنٹ آئے تو آخر میں مْ کا لہرایا۔کہاں گیا وہ مْ کا ، بزدلی سے جو باہر بیٹھا ہے بہتر ہے وہ مْ کا اپنے منہ پر مارتا۔عمران خان نے پارلیمنٹ کے لیے لعنت کا لفظ استعمال کیا، جس کو لعنت بھیج رہے ہیں، جس سے پورا فائدہ اٹھایا اگر یہ غیر پارلیمانی نہیں ہے تو اسے کہتے ہیں "تھوک کر چاٹ" رہے ہیں۔


نواز شریف نے کہا کہ عمران خان پارلیمان سے متعلق اپنے الفاظ اور عمل کی وضاحت خود دیں گے۔نگران وزیراعظم کا نام کیوں فائنل نہیں ہوا، اگراتفاق رائے نہ ہوا تو معاملہ پارلیمنٹ میں جائے گا ۔ صحافی کی جانب سے نوازشریف سے پوچھا گیا کہ فاٹا کا انضمام ہو گیا کیا اس سے آپ کے اتحادی ناراض تونہیں، جس پرمیرا خیال ہے جو سوال ہورہے ہیں اسی میں رہیں۔


ای پیپر