Income-Tax,Pakistan President,
25 مارچ 2021 (23:02) 2021-03-25

اسلام آباد : صدرمملکت نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پردستخط کردیئے، نئےترمیمی آرڈیننس کے تحت 140 ارب روپے کی ٹیکس کی چھوٹ ختم ہو جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس جاری کردیاگیا، آرڈیننس کےنفاذسےٹیکس آمدن میں 140ارب روپےکااضافہ ہوگا،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق آرڈینس فوری طور پر نافذ العمل ہوگا ،نئے ترمیمی آرڈیننس کے مطابق ٹیکس قوانین میں 75 سے زائد ترامیم کی گئی ہیں ۔

نئے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے مطابق شوکت خانم میموریل ٹرسٹ، شریف ٹرسٹ، عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کو حاصل ٹیکس چھوٹ برقراررہے گی ،اسکے علاوہ 62 اداروں کو ٹیکس کریڈٹ کی سہولت بھی دی گئی ہے ۔

آرڈیننس کے مطابق کاروباری مقامات پر این ٹی این یا بزنس کارڈ آویزاں کرنا لازمی قراردے دیا گیا ہے ،این ٹی این آوایزاں نہ کرنے پر جرمانے عائد کیے جائیں گے ،فریش گریجویٹس کو حاصل ٹیکس چھوٹ بھی واپس لے لی گئی،پی سی بی سمیت کھیلوں کی تمام تنظیموں کی ٹیکس چھوٹ ختم کرکے ٹیکس کریڈٹ میں تبدیل کر دیا گیا ،فلم انڈسٹری کو دی گئی ٹیکس چھوٹ بھی واپس لے لی گئی ہے ۔

واضح رہے اس سے قبل وفاقی کابینہ نے 140 ارب روپے انکم ٹیکس چھوٹ کے لیے صدارتی آرڈیننس کی منظوری دے دی تھی۔ وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس لانے کی منظوری لی تھی ،سمری میں کہا گیا تھا کہ وقت کی کمی کے باعث بل پارلیمنٹ سے منظور نہیں کرایا گیا۔


ای پیپر