North Korea,Kim Jong,South Korea,Biden,US North Korea
25 مارچ 2021 (19:09) 2021-03-25

سیئول :شمالی کوریا کی طرف سے جاپان کے سمندر میں 2 بلیسٹک میزائل کے تجربو ں نے امریکہ کیلئے نئی مشکلات کھڑ ی کر دیں ،جاپان اور جنوبی کوریا نے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو شمالی کوریا کیخلاف اقدامات اُٹھانے چاہیں ، صدر بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ شمالی کوریا نے ایسا تجربہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باجود جاپان کے سمندر میں 2 بلیسٹک میزائل کا تجربہ کر کے امریکہ اور اسکے اتحادی کواڈ ممالک کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ،شمالی کوریاکی طرف سے کئے گئے میزائل تجربوں کی مذمت کرتے ہوئے جاپان اور جنوبی کوریا نے کہا کہ اس قسم کے تجربے عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں ۔

سیئول جوائنٹ چیف آف سٹاف کے مطابق شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر میں دو بلیسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے جو450 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے 60 کلومیٹر کی بلندی تک گئے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شمالی کوریا نے دو بلیسٹک میزائلوں کو بھی جاپان کے قریب سمندر میں داغا تھا تاہم جاپان کا کہنا ہے کہ میزائلوں کے کوئی ٹکرے اس کی آبی حدود میں نہیں گرے تھے،امریکی فضائیہ کے جنرل نے بھی ایک پریس کانفرنس میں  بتایا کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اس سلسلے میں اپنی نگرانی بڑھا رہی ہے، تاہم انہوں نے اس کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

 تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ بات چیت کے بعد شمالی کوریا سے متعلق اپنی حکمت عملی پر نظرثانی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔


ای پیپر