Pakistan Hungary Relation,Table Talk,IT and Tourism Investment in Pakistan
25 مارچ 2021 (17:14) 2021-03-25

 اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہنگری کے تعلقات تاریخی ہیں،  پاکستان، ہنگری کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی و معاشی تعلقات کو بڑھایا جائے،شاہ محمود قریشی نے ہنگری کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاحت اور آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں ،ہنگری کے سرمایہ کا ر اس سے بھر پور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں ۔

شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور ہنگری کے مابین تجارتی و اقتصادی ونڈو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  اس ونڈو کے کھلنے سے دونوں ممالک کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ میں اضافہ ہو گا ۔ہمیں خوشی ہے کہ ہنگری پاکستانی طلبا کو تعلیمی وظائف فراہم کر رہا ہے جس پر ہم ہنگری کی قیادت کے شکر گزار ہیں۔

 وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان، ہنگری  ڈائیلاگ کے شرکا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے مابین آن لائن بزنس کے مواقع موجود ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات تاریخی ہیں جبکہ پاکستان اور ہنگری خطے میں امن کے قیام میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 وزیرخارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان عوامی سطح پر روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ تجارتی و معاشی روابط بڑھائے جائیں، آئی ٹی اور سیاحت کے شعبے میں ہنگری کے سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید  کہنا تھا کہ پاکستان کی موجود حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے سرمایہ کاروں کیلئےآسانیاں پیدا کردیں ہیں انہیں ہر طرح سے جانی و مالی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے ۔


ای پیپر