PM Imran Khan BiG Statement
25 مارچ 2021 (16:30) 2021-03-25

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان کی سیلف آئسولیشن میں وفاقی وزرا سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر اہم گفتگو ہوئی ،وزیر اعظم کو عالمی وبا کی تیسری لہر سے متعلق تفصیلی بریف بھی کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سیلف آئسولیشن میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا پہلی بار طاقتور مافیا قانو ن کے تابع آچکا ہے ،ہماری حکومت میں سٹہ مافیا ،قبضہ مافیا کیخلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں ،انہوں نے کہا ہماری حکومت نے پہلے بھی قانون کی بالادستی کے لیے بہت کام کیا ہے اور اب قانون کی حکمرانی سے کسی کو انکار کی اجازت نہیں دینگے ،مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر اگر کسی نے قانو ن کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا ۔

وزیرا عظم کا کہنا تھا پاکستان فلاحی ریاست کی جانب تیز ی سے گامزن ہے ،احساس پروگرام کے تحت غریبوں کی مدد ان کی دہلیز تک پہنچائی جائے انہوں نے کہا ہماری پوری ٹیم توجہ احسا س پروگرام کے ذریعے غریبوں کے احسا س پر لگا دے کیونکہ ہم سب نے مل کر ملک کیلئے کام کر نا ہے ۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے وزرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا مارہ رمضان کی آمد سے قبل ریلیف کے اقدامات کریں ،رمضان پیکج مستحق افراد تک ہر صورت پہنچنا چاہیے ،ہیلتھ کارڈ سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا جلد از جلد ہیلتھ کارڈ کا اجرا یقینی بنایا جائے ،تاکہ غریب عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات میسر آسکیں ۔

عالمی وبا سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وائرس کی تیسری لہر خطرناک ہے ،عوام حکومت کی طرف سے بتائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں ۔


ای پیپر