Shahbaz Sahrif,PPP,Pakistan Politics,Marryam Nawaz,Nawaz Sharif,Bilawal Bhutto,Latest News,Imran Khan
25 مارچ 2021 (15:40) 2021-03-25

لاہور :آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف نے درخواست ضمانت کیلئے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے وکالت نامہ پر دستخط کر دئیے ، وکلا  کے مطابق  درخواست ضمانت جلد دائر کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بالآخر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اپنی درخواست ضمانت دائر کرنے کیلئے منظوری دیدی ،شہباز شریف کے وکلا نے پیشی کے موقع پر انہیں درخواست ضمانت پڑھائی جس کے بعد انہوں نے کمرہ عدالت میں وکالت نامہ پر دستخط کر دئیے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی درخواست ضمانت جلد لاہورہائی کورٹ میں دائرکی جائے گی۔

اس سے قبل پیشی کے موقع پر لاہور کی احتساب عدالت کے جج کی طرف سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ساتھ کیے جانے والے مکالمے پر عدالت میں قہقہے لگ گئے، منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت میں جج احتساب عدالت نےاپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اتنا دور بھی نہ بیٹھیں میاں صاحب ، اتنی دوری اچھی نہیں ہوتی ، جج کا یہ کہنا تھا کہ احتساب عدالت میں موجود تمام افراد کے قہقہے لگ گئے۔

واضح رہے احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثے کیس میں شہباز شریف کو میڈیکل رپورٹ دینے اور کورونا ویکسین لگوانے کے لیے دو روز میں انتظامات کرنے کا حکم دیا تھا، گذشتہ سال ستمبر میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب حکام نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا تھا۔


ای پیپر