Pakistan Day: Grand military parade in Islamabad, full demonstration of defense power
کیپشن:   فائل فوٹو
25 مارچ 2021 (12:53) 2021-03-25

اسلام آباد: 23 مارچ کو خرابی موسم کی وجہ سے ری شیڈول ہونے والی تقریب آج اسلام آباد میں منعقد کی گئی جس میں تینوں مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے دستوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا جبکہ جنگی جہازوں نے فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئر چیف مارشل، امیر البحر اور وزیر دفاع سمیت دیگر اہم شخصیات اور وفاقی وزرا بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں موجود تھے۔

قومی پرچم کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکتِ عارف علوی کو پریڈ نے سلامی پیش کی۔ ایئر چیف مارشل کی قیادت میں جنگی طیاروں کا فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔

ملٹری بینڈز نے ملی نغموں کی دھنیں پیش کیں۔ قومی ترانا پڑھا گیا۔ پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکتِ عارف علوی کو صدارتی پروٹوکول میں پریڈ میں لایا گیا۔ تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے صدر کو سلامی پیش کی۔

تلاوت قران کے ساتھ تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ صدر مملکت ڈاکٹر علوی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔

پاک فوج کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور پاکستان کے دفاعی سازو سامان کی نمائش کی گئی۔

خیال رہے کہ خراب موسم کی باعث 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی پریڈ کو ملتوی کرکے 25 مارچ کو ری شیڈول کیا گیا تھا۔

یوم پاکستان کی تقریب میں تمام صوبوں کی جھلک نمایاں تھی، تقریب کے دوران دشمنوں کے دلوں میں دھاک بٹھانے کیلئے فوجی اور دفاعی طاقت کو بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔


ای پیپر