The International Monetary Fund has approved loan to Pakistan
کیپشن:   فائل فوٹو
25 مارچ 2021 (11:11) 2021-03-25

واشنگٹن: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے۔ یہ منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں دی گئی۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے چیلنج کے باوجود پاکستانی معیشت کی کارکردگی تسلی بخش، انسانی جانوں کو بچانے اور معیشت کی مدد کرنے کیلئے پاکستانی پالیسیاں مبصرانہ رہیں۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط بجٹ سپورٹ کے طور پر جاری کی جائے گی۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس نے شرح نمو میں اضافے، ادارہ جاری اصلاحات کیلئے جارحانہ پالیسیاں اور اقدامات کیے۔

خیال رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا مقصد ملکی معیشتوں پر نظر رکھتے ہوئے انھیں ٹیکنیکل معاونت اور معاشی فلاحی منصوبے فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مالی خسارے سے نمٹ سکیں۔

دیگر ترقی پذیر ملکوں کی طرح پاکستان کو بھی اپنی مالی ضروریات پورا کرنے کیلئے متعدد بار آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا۔

آئی ایم ایف کا طریقہ کار یہ ہے کہ اگر کسی حکومت یا ملک کو اپنا مالی خسارہ پورا کرنے کیلئے کسی مالی امداد کی ضرورت ہو تو اس کیلئے ادارے کو ایک خصوصی درخواست دینا پڑتی ہے۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ان درخواستوں کا جائزہ لے کر قرض دینے کا نہ دینے کا فیصلہ کرتا ہے۔

اگر کسی ملک کا قرض منظور ہو جائے تو اس کیلئے اس پر لازم ہوتا ہے کہ وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی تمام شرائط کو پورا کرے۔ حتیٰ کہ پیسوں کی واپسی کا ٹائم بھی یہی انٹرنیشنل ادارہ خود ہی طے کرتا ہے۔


ای پیپر