We will defend our independence at all costs, President addresses Pakistan Day Parade
کیپشن:   فائل فوٹو
25 مارچ 2021 (10:12) 2021-03-25

اسلام آباد: صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔ ہمارے پاس ایٹمی طاقت اور ہر صلاحیت سے لیس ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ جنوبی ایشیا کی قیادت تعصب اور مذہبی انتہا پسندی کی سیاست کو ترک کردے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان کا یوم پاکستان پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عظیم الشان پریڈ کے انعقاد پر قوم افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔ جنگ ہو یا اندرونی خلفشار، دہشت گردی ہو یا قدرتی آفت عوام اور افواج نے وطن کی حفاظت میں کردار ادا کیا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دوست ممالک ترقی اور خوشحالی میں ہمارے ساتھ ہیں۔ تقریب میں مدعو دوست ممالک اور دیگر شرکا کا بھی شکر گزار ہوں۔ اس موقع پر انہوں نے چین کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارا حقیقی اور سچا دوست ہے۔ دفاع، معیشت اور سفارتکاری سمیت ہر شعبے میں پاک چین تعاون مضبوط ہو رہا ہے۔ کورونا ویکسین کی فراہمی پر چین کا شکر گزار ہوں۔

پاکستان کی عسکری صلاحیت پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہم دفاعی صلاحیت میں خود مختاری حاصل کر چکے ہیں۔ آج پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے۔ اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔ ضرب عضب میں پاک فوج کی دہشت گردی کیخلاف کامیابی کی دنیا معترف ہے۔ پاک فوج نے آپریشن ردالفساد میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو نابود کیا۔

انہوں نے کہا کہ قرارداد پاکستان آج کے دن پیش کی گئی تھی۔ 7 سال کے قلیل عرصے میں مسلمانان برصغیر آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوئے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس وقت وبائی مرض کا سامنا ہے۔ ہم نے کم وسائل کے باوجود کورونا وبا کا سامنا کیا۔ ہم بہت جلد اس پر قابو پا لیں گے لیکن احتیاط لازم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرامن بقائے باہمی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا جز ہے۔ ہم پورے خطے میں امن و سلامتی چاہتے ہیں اور ترقی کے خواہش مند ہیں۔ جنوبی ایشیا کی قیادت تعصب اور مذہبی انتہا پسندی کی سیاست کو ترک کردے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہم اپنی سلامتی اور دفاع کیلئے پرعزم اور ہر قسم کی صلاحیت سے لیس ہیں۔ ہم اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔

کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پانچ اگست کا اقدام اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ کشمیریوں کے ساتھ ظلم پر پاکستان سمیت پوری دنیا کو تشویش ہے۔ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مقبوضہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا نوٹس لے

ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔ کشمیریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستانی قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔ ہم دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے

صدر مملکت نے کہا کہ خلیجی ریاستوں اور سینٹرل ایشیا کے ساتھ ہمارے مضبوط تعلقات ہیں، باہمی اختلافات بھلا کر اسلامو فوبیا کا مقابلہ کیا جائے۔


ای پیپر