Action intensified against occupation mafia in Punjab on the directive of Chief Minister Punjab
کیپشن:   فائل فوٹو
25 مارچ 2021 (08:16) 2021-03-25

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبے میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب میں انسداد تجاوزات نے بہت بڑی کارروائی کرتے ہوئے 16 اضلاع میں ایک ارب 65 کروڑ روپے مالیت کی 1719 ایکڑ اراضی واگزار کرا کے 14 ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نارووال میں 29 کروڑ کی 680 کنال اراضی، بہاولنگر میں 19 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی 164 ایکڑ اراضی، شیخوپورہ میں ساڑھے 18 کروڑ روپے کی 737 کنال اراضی اور رحیم یار خان میں 18 کروڑ روپے کی 188 ایکڑ اراضی واگزار کرا لی گئی ہے۔

انسداد تجاوزات ننکانہ صاحب میں 7 کروڑ مالیت کی 278 کنال اراضی، پاکپتن میں 5 کروڑ روپے کی 221 کنال اراضی، خانیوال میں 3 کروڑ 80 لاکھ روپے کی 32 کنال اراضی اور اوکاڑہ میں بھی 8 کروڑ 90 لاکھ روپے کی 25 ایکڑ اراضی واگزار کرا لی ہے۔ قابضین پر 10 ایف آئی آر درج بھی کی گئی ہیں۔

اس کے علاو بہاولپور میں 2 کروڑ 6 لاکھ روپے کی 52 کنال اراضی، ڈیرہ غازیخان میں 7 کروڑ روپے کی 381 ایکڑ اراضی، 2 مقدمات درج، سیالکوٹ میں 3 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی 72 کنال اراضی واگزار کروائی گئی ہے۔

مظفر گڑھ میں 4 کروڑ مالیت کی 1520 کنال اراضی، فیصل آباد میں 16 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 65 ایکڑ اراضی اور ملتان میں 5 کروڑ 80 لاکھ روپے کی 65 ایکڑ اراضی واگزار کروائی جا چکی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ روز گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور حافظ آباد کے ہنگامی دورے کئے۔ انہوں نے اس موقع پر علاقے کی اہم شخصیات کے ساتھ ساتھ عوام سے بھی ملے اور ان کے مسائل سنے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تینوں شہروں کی ترقی اور فلاح وبہبود کے لئے ہزاروں ارب روپے کے منصوبے اور یونیورسٹیاں بنانے کا اعلان کیا۔


ای پیپر