لاہور یوں کا کرونا کو شکست دینے کیلئے زبردست کام
25 مارچ 2020 (23:27) 2020-03-25

لاہور : کرونا وائر س نے جہاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے وہیں پاکستان کے شہر لاہور میں شہریوں نے کرونا سے نمٹنے کیلئے اپنے اپنے گھروں کی چھتوں پر اذانیں دینا شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رات 10 بجے اللہ اکبر اللہ اکبر کی صدائیں گونج اٹھیں، لاہور کے مختلف علاقوں میں ناصرف مساجد سے رات 10بجے اذانیں دی گئیں بلکہ شہری اپنے گھروں کی چھتوں اور بالکونیوں سے ہم آواز ہوئے اور یوں فضاءاللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھی۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں مہلک وباءسے نجات کیلئے شادباغ، گڑھی شاہو، کوٹ لکھپت، والٹن روڈ، گلبرگ، داتا دربار، سبزہ زار، ٹاؤن شپ سمیت مختلف علاقوں میں رات 10 بجے شہری چھتوں پر چڑھے اور اذانیں دیں۔


ای پیپر