کرونا سے بچنے والا واحد ملک ،اس ملک کے صدر نے کونسا اہم کام کیا ؟
25 مارچ 2020 (20:42) 2020-03-25

پوری دنیا کو اس وقت کرونا نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے لیکن ایک ملک ایسا بھی ہے جو کرونا سے ابھی تک بچا ہوا ہے ۔

کرونا سے بچنے کیلئے ملاوی کے صدر کا اہم کام

رپورٹ کے مطابق مشرقی افریقہ کا ملک ملاوی ایک ایسا ملک ہے جہاں تاحال کورونا کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔ اس کے باوجود ملاوی کے صدر پیٹر موتھاریکا نے کورونا وائرس کو نیشنل ڈیزاسٹر قرار دیتے ہوئے تعلیمی ادارے بند کر دیئے ہیں اور بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

کوارٹز افریقہ کے مطابق اجتماعات پر عائد پابندی، شادی، متوفین کی آخری رسومات، چرچ، ریلیوں اور حکومتی میٹنگز سمیت تمام طرح کے اجتماعات پر لاگو ہو گی.

صدر پیٹر نے نیشنل سکیورٹی کو ان احکامات پر عملدرآمد کروانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ملاوی میں دیگر ممالک سے زمینی و فضائی راستوں سے آنے والے ہر مسافر کی سکریننگ کی جا رہی ہے۔ ملاوی کی وزارت صحت کے ترجمان جوشوا میلانگو کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے 12مسافروں کے اب تک مشکوک ہونے پر ٹیسٹ کیے گئے ہیں لیکن خوش قسمتی سے ان سب کے ٹیسٹ منفی آئے۔


ای پیپر