کرونا کیساتھ پاکستان میں ایک اور وبا پھوٹ پڑی
25 مارچ 2020 (19:01) 2020-03-25

تربت :بلیدہ میں خسرہ کی وباء پھیلنے سے ایک بچہ زندگی کی بازی ہا ر گیا جبکہ اس وقت متعدد بچے  اس سے متاثر ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میں خسرہ کی وباء پھیلنے سے ایک ہی خاندان کے تین بچے متاثر،متاثرین میں سے ایک بچہ جاں بحق ہوا ہے،سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک وائس میں عبدالرحمن ولد شاکر نامی علاقہ مکین کے تین متاثرہ بچوں کو کورونا کامتاثر قرار دیاگیا ،تربت سمیت مکران ڈویژن میں لوگوں میں خوف کی لہر دوڑگئی،تاہم مصدقہ علاقائی ذرائع سے جب اس بات کی تصدیق کی گئی تو بچوں میں خسرہ کی تصدیق کی گئی۔

طبی سہولیات کی عدم دستیابی سے علاقہ مکین سخت پریشان ہیں، اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے فوری طور پر ایسے اقدامات اٹھائے جائیں کہ اس خطرناک مرض سے بچا جا سکے ۔


ای پیپر