پاکستان میں ایک ماہ تک کرفیو ؟
25 مارچ 2020 (17:41) 2020-03-25

کراچی : پاکستان میں بھی تیز ی سے پھیلتے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حکومت پاکستان روز بروز بدلتی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے ،ایسی صورتحال میں سندھ حکومت نے سب سے پہلے لاک ڈائون کا فیصلہ کیا اور اب وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ اگر شہری گھروں میں نہ بیٹھے تو ایک ماہ تک کرفیو لگا سکتے ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ سندھ حکومت لوگوں کو کرونا وائرس سے بچانا چاہتی ہے لیکن کچھ لوگ لاک ڈائون کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

اویس قادر شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے گزارش کروں گا کہ مزید سخت اقدامات کریں، مراد علی شاہ سے درخواست ہے کہ صوبے میں کرفیو نافذ کریں۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ شہری گھروں میں نہ بیٹھے تو ایک ماہ تک کرفیو لگا سکتے ہیں۔


ای پیپر