فائل فوٹو

پاکستان کی کابل میں گوردارہ پر حملہ کی شدید مذمت
25 مارچ 2020 (15:59) 2020-03-25

اسلام آباد: پاکستان نے کابل میں گوردارہ پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے بزدلانہ حملوں کا کوئی سیاسی مذہبی اور اخلاقی جواز نہیں، حملہ میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

 یادرہے کہ کابل میں سکھ عبادت گاہ پر حملے میں 11 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہاہے کہ پاکستان گوردوارہ پر بہیمانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے ،ایسے بزدلانہ حملوں کا کوئی سیاسی مذہبی اور اخلاقی جواز نہیں، حملہ میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ افغان عوام سے مکمل یکجہتی کااظہار کرتے ہیں ، پاکستان کسی بھی شکل میں دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے،ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام مذاہب کی عبادت گاہیں مقدس اور ان کااحترام لازم ہے ۔


ای پیپر