بحرین میں خطہ عرب کا سب سے بڑا گرجا گھر
25 مارچ 2019 (21:10) 2019-03-25

مانامہ: بحرین میں خطہ عرب کا سب سے بڑا گرجا گھر تعمیر ہونے جا رہی ہے جس میں تمام جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق بحرین میں ایک سو عیسائی خاندان رہتے ہیں جبکہ وہاں پر عیسائیوں کی ایک بڑی تعداد اپنے دینی فرائض کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہے جس کے بعد اب بحرین کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 30ملین ڈالر کی لاگت سے ایک گرجا گھر تعمیر کرنے جا رہے ہیں جو کہ خطہ غرب کا سب سے بڑا اور جدید گرجا گھر ہو گا۔

بحرین میں رہنے والے عیسائی خاندانوں میں سے اکثر کا تعلق آرٹھوڈوکس فرقے سے ہے۔ یہ عیسائی مذہب کا سب سے بڑا فرقہ ہے جبکہ بحرین کے ممتاز ترین عیسائی خاندانوں میں حیدر ٗ نصیف ٗ سمعان ٗ اوجی ٗ ودیع اور انطون شامل ہیں۔


ای پیپر