خواتین کیلئے روضہ رسول ﷺ پر حاضری کا نیا شیڈول جاری
25 مارچ 2019 (20:31) 2019-03-25

مدینہ منورہ:مسجد نبوی میں خواتین کیلئے روضہ رسول ﷺ پر حاضری کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے 

نئے نظام الاوقات کے مطابق خواتین ایک دن میں دو بار روضہ رسول ﷺ کی زیارت کر سکیں گی۔ قسمت کا پہلا موقع انہیں نماز ظہر سے ایک گھنٹہ قبل ملے گا جبکہ دوسرا موقع نماز عشاء کے بعد سے لیکر صبح نماز فجر سے جاری رہے گا۔ 

سعودی اخبار نے نئے نظام الاوقات کے حوالے سے مزید لکھا ہے کہ ان تمام نئے قوانین پر عمل 24مارچ سے شروع ہو چکا ہے اور یہ نظام الاوقات آزمائشی طور پر شروع کیا گیا جو کہ 5روز تک جاری رہے گا اگر یہ طریقہ کامیاب رہا اور اس سے خواتین کو فائدہ ہوا تو پھر اس طریقے کو مستقبل میں جاری رکھا جائیگا ۔


ای پیپر