سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی رشتہ داروں کو بلا سکیں گے
25 مارچ 2019 (20:04) 2019-03-25

جدہ : سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اب سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی شہری اپنے رشتہ داروں کو بلانے کیلئے عمرہ ویزہ جاری کرا سکیں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ سعودی عرب میں نیا قانون جلد ہی نافذ ہونے لگا ہے جس کے بعد سعودی عرب میں رہنے والے تمام غیر ملکی شہری اب اپنے 3 سے 5رشتہ داروں کیلئے عمرہ ویزہ جاری کروا سکیں گے۔ قانون میں تبدیلی کا اہم نقطہ یہ ہے کہ اب وہ ایسا سال میں تین مرتبہ کر سکیں گے۔

ڈاکٹر عبدالعزیز وزان نے مزید تایا کہ اس قانون کے مطابق رشتہ دار قریبی ہونے چاہیں اور جن لوگوں کو سعودی عرب بلایا جائیگا ان کی میزبانی کا مکمل ذمہ بھی میزبان پر عائد ہو گا۔ یاد رہے اس سے قبل سعودی عرب میں رہنے والے غیر ملکیوں کے پاس یہ اختیار نہیں تھا 


ای پیپر