Image Source : Facebook

سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی موجیں ختم, حکومت نے بڑی پابندی عائد کر دی
25 مارچ 2019 (18:14) 2019-03-25

لاہور: نئے تعلیمی سال کے آغازسے سرکاری سکولوں کے ا ساتذہ ٹیوشن نہیں پڑھا سکیں گے،ایجوکیشن اتھارٹی نے کر یک ڈان کیلئے تحصیل کی سطح پر5 کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق نئے تعلیمی سال کاآغازصوبہ بھر میں یکم اپریل سے ہوگا،محکمہ تعلیم حکام کے مطابق سکول کے اوقات کار کے بعد اساتذہ کے بچوں کو ٹیوشن پڑھانے پرمکمل پابندی ہوگی،اساتذہ کوسکول کے اوقات کارمیں ہی بچوں پر توجہ دینا ہوگی،یکم اپریل سےاساتذہ پرائیوٹ اکیڈمی میں بھی ٹیوشن نہیں پڑھاسکیں گے.

ایجوکیشن اتھارٹی نےکریک ڈان کیلئے تحصیل کی سطح پر5 کمیٹیاں تشکیل دے دیں ہیں ذرائع کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں اساتذہ نے سرکاری سکول میں ٹیوشن سنٹرقائم کررکھے تھے تحصیل کی سطح پر ٹیوشن پڑھانےوالےاساتذہ سے متعلق ڈی ای اوز اوراے ای اوز رپورٹ کریں گے،ایجوکیشن اتھارٹیز کےمطابق ٹیوشن پڑھانےوالےاساتذہ کےخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔


ای پیپر