فوٹو بشکریہ فیس بک

زیر سمندر ایشیا کے سب سے بڑے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہو گئے: عمران خان
25 مارچ 2019 (15:33) 2019-03-25

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیر سمندر ایشیا کے سب سے بڑے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہو گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں زیر سمندر ایشیا کے سب سے بڑے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہو گئے ہیں اور قوم دعا کرے کہ یہ دریافت قوم کی تقدیر بدل دے۔

بھارت سے حالیہ کشیدگی کے متعلق وزیراعظم نے خبردار کیا کہ بھارت انتخابات سے قبل پاکستان میں دہشت گردی کروا سکتا ہے۔ دہشت گردی سے بچنے کیلئے ہمیں چوکنا رہنا ہو گا۔

افغان طالبان سے مذاکرات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے بتایا کہ افغان طالبان نے مجھ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی اور افغان حکومت کے اعتراض کے بعد طالبان سے ملاقات منسوخ کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا اپوزیشن احتجاج کرنا چاہتی ہے تو ڈی چوک پر کنٹینر فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ ہم نے 126 دن دھرنا دیا اور دیکھتے ہیں اپوزیشن کتنے دن گزارتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف کو کس قانون کے تحت بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے اور نواز شریف کے لئے کوئی الگ سے قانون نہیں لا سکتے۔ اپوزیشن سوائے اپنی کرپشن بچانے اور بلیک میل کے اسمبلی میں کوئی اور بات نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا اپوزیشن احتجاجی تحریک نہیں چلا سکتی اور عوام ان کی کرپشن بچانے کے لئے باہر نہیں نکلیں گے۔


ای پیپر