سعودی عرب سے رواں برس 4600 غیرملکی انجینئرز ملازمت سے فارغ
25 مارچ 2019 (12:08) 2019-03-25

ریاض: سعودی عرب میں 2019ء کے آغاز سے لے کر 23 مارچ تک 46 سو غیر ملکی انجینئرز کو ملازمت سے فارغ کیا جاچکا ہے، سعودی انجینئرز کی تعداد میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق انجینئرز کونسل ملک بھر میں رجسٹرڈ انجینئرز کی تعداد مجموعی ایک لاکھ 86 ہزار 556 ہے۔ سعودی عرب میں 20 فیصد ملکی اور 80 فیصد غیر ملکی انجینئرز اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔


ای پیپر