فہیم اشرف آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے
کیپشن:   فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر
25 مارچ 2019 (10:07) 2019-03-25

لاہور: آل راؤنڈر فہیم اشرف آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے۔

پی سی بی کے مطابق ورلڈکپ کیلئے اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کی پالیسی کے تحت آل راؤنڈ کو سیریز کے بقیہ میچز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ مشورے کے بعد کیا۔ ابتدائی 2 میچ کھیلنے والے فہیم اشرف آج وطن لوٹیں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف کے متبادل کے طور پر یو اے ای کسی اور کھلاڑی کو نہیں بھیجا جا رہا۔ کیونکہ پانچ فاسٹ بولر محمد عامر، محمد عباس، جنید خان، محمد حسنین اور عثمان شنواری پہلے ہی امارات میں موجود ہیں۔


ای پیپر