بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے عورتوں اور بچوں سمیت 83 افراد ہلاک
25 جون 2020 (23:58) 2020-06-25

نئی دہلی: بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے عورتوں اور بچوں سمیت 83 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی کے گرنے سے 83 افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، بجلی گرنے سے سب سے زیادہ 13 ہلاکتیں گوپال گنج کے علاقے میں ہوئیں۔ بھارت کے کئی اضلاع میں موسلا دھار بارش ہوئی اس دوران ریاست کے بہت سے اضلاع میں ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوگیا اور آسمانی بجلی کے گرنے واقعات بھی رونما ہوئے جس کے نتیجے میں 83 افراد ہلاک ہوچکے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بھارتی ضلع سیوان میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد ہلاک ہوئے، کشن گنج کے تھانہ کوچادھامن کے بلیا گاؤں میں کھیت میں کام کرنے والے دو بھائیوں میں سے ایک ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے بھائی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔


ای پیپر