پاک فوج کے سپہ سالار کا بھارت کو دوٹوک پیغام
25 جون 2020 (23:03) 2020-06-25

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کے دفاع اور سیکیورٹی کے لیے قومی حمایت کے ساتھ اپنا فرض ادا کرتی رہے گی۔

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این ڈی یو کا دورہ کیا۔ انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اور وار کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال اور پاکستان میں دیرپا امن کے حوالے سے بات کی جبکہ قومی سلامتی کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز پر بھی اظہار خیال کیا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تمام درپیش چیلنجز جامع قومی حکمت عملی کا تقاضا کرتے ہیں، ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام ریاستی اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے، ملک میں دیر پا اقتصادی اور سماجی ترقی محفوظ ماحول سے جڑی ہے، دیرپا محفوظ ماحول دینے کے لیے پاک فوج ہر ممکن کوشش کرتی رہے گی، پاک فوج ملک کے دفاع اور سیکیورٹی کے لیے قومی حمایت کے ساتھ اپنا فرض ادا کرتی رہے گی۔


ای پیپر