وزیر اعظم عمران خان نے اسامہ بن لادن کو شہید کہہ ڈالا
25 جون 2020 (18:41) 2020-06-25

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان نے قومی اسمبلی میںخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کی سب سے بڑی کامیابی فارن پالیسی ہے ،ماضی میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جس طرح امریکہ کا ساتھ دیا اس سے ملک نےبہت نقصان اٹھا نا پڑا ۔

وزیراعظم عمران خان نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایبٹ آباد میں آکر اسامہ بن لادن کو شہید کردیا۔ عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں ناکامی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالی ، اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد میں مار دیا، شہید کردیا ، اس کے بعد ساری دنیا نے ہمیں گالی نکالی اور ہمیں برا بھلا کہا ۔ہمارا اتحادی ہمارے ملک میں آ کر کسی کو مار رہا ہے اور ہمیں نہیں بتا یا ۔

دہشت گردی کے خلاق جنگ میںستر ہزار پاکستانی ان کی جنگ میں مر چکے ،اس کے بعد ڈرون حملے ہوئے اورپاکستانی حکومت کہہ رہی تھی کہ ہم مذمت کر رہے ہیں ۔اس وقت ایک امریکی سینیٹرنے ایڈمرل مولن سے سوال کیا کہ جب پاکستان مذمت کرتا ہے تو آپ ڈرون حملے کیوں کرتے ہیں ؟ ۔جواب میںایڈمرل مولن نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی اجازت سے ڈرون حملے کر رہے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کوئی ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ بھی دے اور وہ بر ا بھلا بھی ہمیں کہیں،ایسا دوہرا معیار اب نہیں چلے گا ۔


ای پیپر