file photo

پاکستان کی درآمدات 40 ارب سے 20 ارب ڈالر پر آگئی ہیں: علی زیدی
25 جون 2020 (17:01) 2020-06-25

اسلام آباد: وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی درآمدات 40 ارب سے 20 ارب ڈالر پر آگئی ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک کی معیشت اس وقت منفی میں جا رہی ہے، پاکستان کی معیشت اس وقت 0.4 فیصد ہے۔ پاکستان اور بھارت کی کورونا میں معیشت کا موازنہ کرلیں، کورونا کے دوران پورٹ قاسم ریجن کا واحد پورٹ تھا جو کھلا ہوا تھا، جس وقت وفاقی حکومت برسر اقتدار آئی تو 9 جہاز تھے، اب 11 ہوچکے ہیں، اس حوالے سے جے آئی ٹی ریلیز ہو جائے تو خود ہی پتہ چل جائے گا۔


ای پیپر