file photo

برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع
25 جون 2020 (16:50) 2020-06-25

لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع کر دیا گیا۔

امپیریل کالج لندن کے محققین کی تیار کردہ کورونا کی ممکنہ ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع کر دیا گیا ہے اور اگلے چند ہفتوں میں کم از کم 300 افراد کو یہ ویکسین دی جائے گی۔

امپیریل کالج لندن میں جانوروں پر کیے گئے تجربات سے پتہ چلا ہے کہ یہ ویکسین محفوظ ہے اور روایتی ویکسین سے مختلف ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے بھی اپریل میں انسانوں پر اپنی ویکسین کی جانچ شروع کی تھی اور اس ٹرائل میں ایک ہزار سے زیادہ شرکا شامل تھے۔


ای پیپر