بھارتی فوج چینی فوج کے آگے بے بس ہو گئی
کیپشن:   file photo
25 جون 2020 (16:41) 2020-06-25

لاہور: بھارتی فوج چینی فوج کے آگے بے بس ہوچکی ہے، چین نے لداخ میں سٹریٹجک اہمیت کے حامل کئی مقامات پر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔

بھارتی فوج کو پٹرولنگ سے بھی روک دیا ہے، خود بھارتی میڈیا نے مودی سرکار کی سرحد پر اشتعال انگیزی کے سبب مسلسل ہزیمت اٹھانے کے واقعات کو بے نقاب کرنا شروع کر دیا ہے۔ چین نے بھارت سے وادی گلوان سے مکمل انخلا کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

گزشتہ روز ، چینی وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کے ترجمانوں نے کہا کہ سرحدی کشیدگی کا ذمہ دار بھارت ہے۔ نئی دہلی نے وادی گلوان میں داخل نہ ہونے کا معاہدہ توڑا۔


ای پیپر