'ملکی حالات کو معمول پر لانے کیلئے قومی لائحہ عمل کی ضرورت ہے'
کیپشن:   file photo
25 جون 2020 (13:38) 2020-06-25

اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کہتے ہیں کوئی ایک جماعت یا ادارہ معیشت کو اکیلا نہیں سنبھال سکتا۔ ملکی حالات کو معمول پر لانے کیلئے قومی لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔

احسن اقبال نے حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا، جب سے یہ حکومت آئی ہے جی ڈی پی گروتھ ریٹ کریش ہی ہوا ہے، انہوں نے کہا اپوزیشن ہر دور میں چنگاری لگاتی ہے لیکن حکومت اس چنگاری کو ٹھنڈا کرنے کیلئے پانی چھڑکتی ہے، یہاں حکومتی رہنما جلتی پر اور تیل چھڑکنے کا کام کر رہے ہیں۔


ای پیپر