file photo

ملک بھر میں پری مون سون کا آغاز ہوگیا
25 جون 2020 (10:48) 2020-06-25

لاہور: ملک بھر میں پری مون سون کا آغاز ہوگیا، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش۔

لاہور میں بادل برستے ہی بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، لیسکو کے درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ بہاولنگر، پنڈدادن خان، مرید کے، خانقاہ ڈوگراں، ننکانہ صاحب، سانگلہ ہل، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ نشیبی علاقے زیر آگئے، بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی۔ خیبرپختونخوا کے علاقوں مٹہ بٹگرام اور بنوں میں بھی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور کشمیر میں آندھی چلنے اور بارش کا امکان ہے۔


ای پیپر