file photo

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت لاہور کے مزید 7 علاقے سیل کر دیئے گئے
25 جون 2020 (10:31) 2020-06-25

لاہور : کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت زیادہ متاثرہ علاقے سیل کئے جانے لگے، محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کے مزید 7 علاقے سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن کے تمام بلاکس بند رہیں گے، ڈی ایچ اے، گلشن راوی اور اندرون شہر بھی سیل کیے گئےعلاقوں میں شامل۔ صحافیوں، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کو آنے جانے کی اجازت ہوگی، سرکاری ملازم، وکلاء، فارمیسی اور گراسری اسٹاف بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

پنجاب حکومت کا سیل کئے گئے علاقوں کے رہائشیوں کیلئے بڑا اقدام، بند کئے گئے علاقوں کے رہائشیوں کو چھٹی کی وجہ سے ملازمتوں سے نہیں نکالا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔


ای پیپر