file photo

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 95 لاکھ، 32 ہزار 38 ہو گئی
25 جون 2020 (10:14) 2020-06-25

نیویارک: دنیا بھر میں کورونا کے حملے جاری، متاثرہ افراد کی تعداد 95 لاکھ، 32 ہزار 38 تک پہنچ گئی، اموات کی تعداد چار لاکھ 85 ہزار 122 ہوگئی، اب تک 51 لاکھ 78 ہزار 999 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

امریکا میں متاثرہ افراد کی تعداد 24 لاکھ 62 ہزار، 554، جبکہ ایک لاکھ 24 ہزار 281 لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برازیل میں 11 لاکھ 92 ہزار 474 افراد وائرس کا شکار ہوچکے، مرنے والوں کی تعداد 53 ہزار 874 ہوگئی۔ برطانیہ میں وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد تین لاکھ 6 ہزار 862، جبکہ 43 ہزار 81 مریض لقمہ اجل بنے۔ بھارت میں چار لاکھ 73 ہزار 105 وائرس میں مبتلا ہوچکے، 14 ہزار 907 اموات ہوچکیں۔


ای پیپر