فیروزوالہ عدالت کے بخشی خانے سے تین قیدی فرار
25 جون 2019 (19:05) 2019-06-25

فیروز والا: کوٹ لکھپت جیل سے پیشی کے لیے لائے گئے 3 خطرناک قیدی عدالت کے بخشی خانے سے فرارہوگئے، بخشی خانے پرتعینات پولیس اہلکار غفلت اور لاپرواہی برتنے پر معطل کر دیئے گئے ۔

فیروزوالا کی ماڈل کورٹ میں گزشتہ روزکوٹ لکھپت جیل سے 3 خطرناک قیدیوں عرفان عرف چھوٹا، شمشیرعلی اورعلی عمران کو سماعت کے لئے خصوصی طور پر لایا گیا تھا۔ رات 9 بجے تک لاہورسے قیدیوں کو واپس لے جانے والی گاڑی نہ آنے پر انہیں کچہری کے بخشی خانے میں ہی میں قید کردیا گیا تاہم رات کے کسی پہرتینوں قیدی بخشی خانے کے تالے توڑ کر فرار ہوگئے۔

ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے بخشی خانے سے قیدیوں کے فرار کا نوٹس لے لیا ہے۔ بخشی خانے پر تعینات اہلکاروں کو غفلت اورلاپرواہی برتنے پر معطل کردیا گیا۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن محمد اکمل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جب کہ علاقے کو سیل کرکے سرچ آپریشن ، اسنیپ چیکنگ اور چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔


ای پیپر