آرمی چیف کی برطانیہ میں اہم ملاقات
25 جون 2019 (18:09) 2019-06-25

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی مشیر قومی سلامتی اور سیکریٹری دفاع سے ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی سیکریٹری دفاع سے بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل اور علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ برطانوی سیکیورٹی ایڈوائزر نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔


ای پیپر