اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات کے لیے اے پی سی کر رہی ہیں:جہانگیر ترین
25 جون 2019 (18:00) 2019-06-25

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہا نگیر خان ترین نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات کے لیے اے پی سی کر رہی ہیں،حکومت نہ تو اپوزیشن کے دباﺅ میں ہے اور نہ ہی دباﺅ میں آئے گی ۔

پارلیمنٹ ہا وس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سمیت تمام پارٹیاں ذاتی مفادات کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں یہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے دراصل اپوزیشن احتساب سے راہ فرار چاہتی ہے ،یہ احتساب سے ڈر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نہ تو اپوزیشن کے دبا ﺅ میں ہے اور نہ دبا ﺅمیں آ ئےگی اور نہ ہی اپوزیشن حکومت کو دبانے کی پوزیشن میں ہے۔


ای پیپر