ن لیگ کو فو ج پر تنقید کے بجائے اس سے سیکھنا چاہیے :فواد چوہدری
25 جون 2019 (17:46) 2019-06-25

اسلام آباد :وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) ایران میں ”ش“ لاہور میں ”م“ اور کراچی میں ”بی“ بن جاتی ہے جب ”ش“”م“ کے چکروں سے نکلے گی تو اپوزیشن کرے گی، فوج پر تنقید کرنے کی بجائے اس سے سیکھنا چاہیے۔

بجٹ کی بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  بجٹ میں سول حکومت نے 50 ارب کے اخراجات کم کئے ہیں، میثاق معیشت ہونا چاہیے لیکن اپوزیشن پیسے لئے ہوئے قرضوں کا حساب دے، عمران خان نے پہلی دفعہ کرپشن کے خلاف بیانیہ متعارف کرایا ہے، اس نے کہا تھا رلاﺅں گا تو رلادیا اور کہا تھا چوروں کو پکڑوں گا اور پکڑ  کے دکھا یا ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) ایوان میں (ش)ہوتی ہے اور لاہور میں جا کر (م) ہو جاتی ہے اور کراچی جا کر کچھ اور ہو جاتی ہے، جب وہ ان چکروں سے نکلے گی تو اپوزیشن کرے گی، پاکستان بنانے والے وژن والے لوگ تھے، 1952 میں پاکستان ایگری کلچرل ریسرچ کونسل بنائی، 1965میں پانی کی تحقیق کےلئے کونسل بنائی اس وقت دنیا میں اس طرح کے ادارے ہی نہیں تھے، 1963 میں اپنے راکٹ خلاءمیں بھیجے ، ہمارا سپیس پروگرام دنیا کا اس وقت بہترین پروگرام تھا، عرصے کے بعد وژن والا وزیراعظم آیا ہے، 43ارب نالج اکانومی اور سائن کی ترقی کےلئے مختص کیا گیا ہے، فوج پر تنقید کی جاتی ہے کہ ایک طاقتور ادارہ ہے، فوج ایک ڈسپلن والا ادارہ ہے، پاکستان کی فوج نے پاکستان کو ایک میرٹ کی بنیاد پر نظام دیا اور دنیا کی 6 ویں طاقتور فوج بن گئی ہے ان سے ہمیں سیکھنا چاہیے، اداروں کو مضبوط کرنا ہو گا۔


ای پیپر