نوجوانوں کیلئے سرکاری محکمہ میں کام کرنے کا سنہری موقع
25 جون 2019 (17:35) 2019-06-25

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے "Experia" کے نام سے اپنے پرچم بردار سمر انٹرن شپ پروگرام 2019 ءکا آغاز کردیا ۔

اس سمر انٹرن شپ پروگرام میں صرف ان امیدواروں کا انتخاب کیا جاتا ہے جو پی ٹی سی ایل کے آن کیمپس اسسمنسٹ سےنٹرکے ذریعے منتخب کئے گئے ہوں۔

ہر درخواست دہندہ جواس سینٹر سے منتخب ہوتا ہے وہ اپنی صلاحیتوں و کارگردگی کی رپورٹ بھی حاصل کرتا ہے، یہ رپورٹ نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کوپرکھے جانے کے معیار کو سمجھنے میں بھی مدد کرتی ہے اور نوجوانوں کو بحثیت ایک پروفیشنل اپنی خوبیوں اور خامیوں کوجاننے میں مدد دیتی ہے ۔

اس پروگرام کے لئے 600 سے زائد امیدواروں کو جانچ پڑتال کے مشکل طریقہ کار سے گزارکر ان میں سے 25 امیدواروں کو منتخب کیا جائیگا ،انٹرن شپ کی مدت کے دوران اس میں حصہ لینے والے نوجوانوں کو رئیل ٹائم کاروباری منصوبوں پر کام کرنا ہو گا ۔


ای پیپر