فلموں میں کام کرنے کا دل نہیں چاہ رہا : شاہ رخ خان
25 جون 2019 (12:42) 2019-06-25

ممبئی : بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ان کا دل ابھی اس بات پرراضی نہیں کہ وہ کسی بھی فلم میں کام کریں۔

ایک انٹرویو میں بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کا بالکل بھی دل نہیں چاہ رہا ہے کہ وہ کسی بھی فلم میں کام کریں جب کہ انہیں اس وقت کسی بھی فلم کی آفر بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام طورپرجب آپ کسی بھی فلم میں کام کرتے ہیں تواس کے ختم ہونے سے پہلے سے ہی آپ کسی اورنئی فلم کا حصہ بن جاتے ہیں اورپھرسے 3 سے 4 ماہ کے لیے مصروف ہوجاتے ہیں پر اس وقت یہ والا معاملہ میرے ساتھ بالکل مختلف ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ابھی مجھے صرف فلمیں دیکھنی چاہیئں، کہانیاں سننے سمیت زیادہ سے زیادہ سے کتابیں پڑھنی چاہیئں۔

شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ ان کے بچے بھی پڑھائی پربھرپور توجہ دے رہے ہیں اور اب وہ چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔


ای پیپر