کیمرے کی آنکھ سے بیمار ڈار کا پول کھل گیا ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن:   File Photo
25 جون 2018 (20:51) 2018-06-25

سابق وزیر خزانہ کے عدالتوں سے بچنے کیلئے بیماری کے بہانے لندن میں ڈیرے

لندن :اسحاق ڈار کی ویڈیو سامنے آگئی جس میں وہ کیمرے کی آنکھ سے بچنے کی ناکام کوشش کر تے ہیں ،نجی ٹی وی کے مطابق بیماری کا عذر پیش کرکے پاکستانی عدالتوں میں پیش نہ ہونے والے سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کی ویڈیو سامنے آگئی ،جس میں وہ کیمرے کی آنکھ سے بچنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اور ہاتھ کے اشارے سے کیمرہ مین کو واپس جانے کا اشارہ کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار علاج کی غرض سے لندن میں کئی ماہ سے مقیم ہیں اور اسی وجہ سے وہ عدالت میں پیش ہونے سے بھی قاصر ہیں تاہم سامنے آنے والی ویڈیو میں نواز شریف میڈیا سے گفتگو میں مصروف ہیں کہ اسی دوران کلینک جس میں بیگم کلثوم نواز زیر علاج ہیں سے اچانک اسحاق ڈار نمودار ہوتے ہیں اور نظر سے بچ کر نکلنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ایک صحافی کی ان پر نظر پڑ گئی اور اس نے اپنا کیمرہ نواز شریف سے ہٹا کر اسحاق ڈار کی طرف کر دیا۔

دوسری طرف ڈاکٹروں کے مطابق اسحاق ڈار کو فزیو تھراپی کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے ابھی مزید ان کو 8ہفتوں کا آرام درکار ہے ،اس سلسلے میں میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی ہے ۔ویڈیو کے مطابق اسحاق ڈار بغیر کسی سہارے کے چل پھر سکتے ہیں ۔


ای پیپر