Source : INP

شفاف اور پر امن الیکشن کرانا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے،نگران وزیراعظم
25 جون 2018 (18:28) 2018-06-25

اسلام آباد: نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا کہ شفاف اور پر امن الیکشن کرانا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ الیکشن کے دوران ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے ۔

پیر کو نگران وزیراعظم ناصر الملک سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملکی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آرمی چیف نے کہا کہ الیکشن کے دوران ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا ، نگران وزیراعظم نے کہا کہ شفاف اور پر امن الیکشن کرانا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے ۔


ای پیپر