عائشہ نذیر جٹ کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان
کیپشن:   Source : Yahoo
25 جون 2018 (17:59) 2018-06-25

بوریوالا:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عائشہ نذیرجٹ نے آزادحیثیت سے الیکشن لڑنے کااعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ این اے 162 ،163 کی نشست جیت کرعمران کوبطورتحفہ دینگے،ہما ری ٹکٹوں کے معاملے پرعمران خان پردباوڈالاگیا ، اس میں اسحاق خاکوانی کاعمل داخل ہے،جہانگیرترین کاروباری شخص ہیں اورکرپٹ عناصرکوترجیح دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عائشہ نذیر جٹ نے کہا ہے کہ این اے 162 ،163 کی نشست جیت کرعمران کوبطورتحفہ دینگے،ان کا کہناتھا کہ ہماری ٹکٹوں کے معاملے پرعمران خان پردباوڈالاگیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹکٹوں کے معاملے پراسحاق خاکوانی کاعمل داخل ہے،اسحاق خاکوانی نے ضمنی الیکشن میں بھی نقصان پہنچایاتھا، عائشہ نذیر جٹ نے کہا کہ جہانگیرترین کاروباری شخص ہیں اورکرپٹ عناصرکوترجیح دیتے ہیں۔


ای پیپر