Source : Yahoo

احتساب عدالت : نوازشریف اور مریم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
25 جون 2018 (16:46) 2018-06-25

اسلام آباد: حتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر تے ہوئے 3 روز کا استثنیٰ دے دیا ۔

پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔ دوران سماعت نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ کی حالت تشویشناک ہے ، نوازشریف اور مریم نواز عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے .

عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں حاضری سے 7 روز کا استثنی دیا جائے۔ عدالت نے نوازشریف کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں حاضری سے 3 روز کا استثنی دے دیا۔


ای پیپر