کلثوم نواز کی عیادت کے لئے تڑپ رہا ہوں‘کیپٹن (ر) صفدر

25 جون 2018 (16:07)

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ( ر ) صفدر نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کی عیادت کرنے ضرور جاﺅں گا اگر عدالت اجازت دے‘ کلثوم نواز ہماری بڑی ماں ہیں اور میں ان کی عیادت کے لئے تڑپ رہا ہوں‘ جب تک اسحاق ڈار تھے ڈالر 100 پر تھا اب 140کو کراس کررہا ہے۔

پیر کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ( ر ) صفدر نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے جانا چاہتا ہوں۔ خاندان میں کسی کو تو یہاں موجود ہونا چاہئے۔ کلثوم نواز ہماری بڑی ماں ہیں اور میں ان کی عیادت کے لئے تڑپ رہا ہوں ان کی عیادت کرنے ضرور جاﺅں گا اگر عدالت نے اجازت دے دی۔

جب تک اسحاق ڈار تھے ڈالر 100 پر تھا اب 140کو کراس کررہا ہے اگر اسی طرح کے ٹیلنٹ والے لوگوں کو ہم بھگاتے رہےں گے تو ٹیلنٹ باہر چلا جائے گا۔

مزیدخبریں