Source : Yahoo

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات ملتوی کروانے کی درخواستیں مسترد کر دیں
25 جون 2018 (15:47) 2018-06-25

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات ملتوی کرنے اور فاٹا کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرانے سے متعلق درخواستیں مسترد کردیں ، سماعت کے دوران متحدہ قبائل پارٹی کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل دیئے کہ پورے پاکستان کا الیکشن ایک ساتھ ہونا چاہیے، اگر فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات نہ کروائے گئے تو 15 فیصد عوام نمائندگی سے محروم رہیں گے،15فیصد بڑی آبادی ہے جس کا الیکشن ایک سال نہیں ہو گا.

جنوبی پنجاب میں 25 جولائی کو کو شدید گرمی ہوتی ہے لوگ باہر نہیں نکل سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو الیکشن کمیشن میں فاٹا کی صوبائی نشستوں پر جنرل الیکشن کرانےسے متعلق معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ،متحدہ قبائل پارٹی کے وکیل فروغ نسیم الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ، فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اکتیسویں ترمیم کے بعد فاٹا کو کے پی میں ضم کر دیا گیا ہے۔

فاٹا میں جنرل الیکشن کے لیے نئی حلقہ بندیوں کی ضرورت ہے۔، ممبر کے پی ارشاد قیصر نے کہا کہ ابھی شیڈول جاری ہو چکا ہے، کیا الیکشن میں آپ تاخیر چاہتے ہیں؟فروغ نسیم نے کہاکہ الیکشن سب کا ساتھ ہونا چاہئے ، اگر فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات نہ کروائے گئے تو 15 فیصد عوام نمائندگی سے محروم رہیں گے،جنوبی پنجاب میں 25 جولائی کو کو شدید گرمی ہوتی ہے لوگ باہر نہیں نکل سکیں گے.

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے حوالے سے الگ پٹیشن ہونی چاہیے اس کا قبائلی علاقوں کی پٹیشن سے کیا تعلق ہے،فروغ نسیم نے کہا کہ 15فیصد بڑی آبادی ہے جس کا الیکشن ایک سال نہیں ہو گا ،پورے پاکستان کا الیکشن ایک ساتھ ہونا چاہیے ، الیکشن کمیشن کا یہ اختیار ہے ،قبائلی لوگوں کو قومی دھارے میں لانا ہے، فاٹا کا انضمام تو ہو گیا ہے ، الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا،بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے عام انتخابات ملتوی کرنے اور فاٹا کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرانے سے متعلق درخواستیں مسترد کردی ۔


ای پیپر