جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا ایک اور خطرنا ک اقدام
25 جولائی 2020 (22:40) 2020-07-25

نئی دہلی: جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا ہنگامی طور پر فرانس سے خطرناک ترین میزائل خریدنے کا فیصلہ، بھارت کی جانب سے 60 سے 70 کلو میٹر کے فاصلے تک مار کرنے والے ہیمر میزائلوں کی خریداری کی جائے گی، میزائل رافیل جنگی طیاروں کیلئے استعمال ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ چین کے ہاتھوں لداخ کے محاذ پر بری طرح مار کھانے کے باوجود بھارت کا جنگی جنون ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا، بھارت نے فرانس کیساتھ ایک اور دفاعی معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت اب رافیل طیاروں کیساتھ خطرناک ہیمر میزائلوں کی خریداری بھی کرے گا۔ بھارت کو جلد فرانس سے رافیل جنگی طیارے موصول ہو جائیں گے، جبکہ اس کیساتھ ہیمر میزائل بھی خریدے جائیں گے۔

ہیمر میزائلوں کو رافیل جنگی طیاروں کیساتھ ہی استعمال کیا جائے گا۔ بھارت نے چین کیساتھ جاری کشیدگی کے بعد ہنگامی طور پر ہیمر میزائلوں کی خریداری اور رافیل طیاروں کی کھیپ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔


ای پیپر