پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے قانون سازی ضروری ہے، شاہ محمود
25 جولائی 2020 (18:39) 2020-07-25

ملتان: وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کرپشن فری پاکستان سب کی ضرورت ہے جبکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ 10 سال تک نیب قوانین میں بہتری نہیں لاسکیں، گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے قانون سازی ضروری ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے 8 قوانین پر لا اور فنانس منسٹری کے ساتھ مشاورت کی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔ ماہرین کے تجزیے تھے کہ حکومت کی کووڈ 19 مینجمنٹ اس سے لوگ مطمئن نظر نہیں آ رہے تھے اور وہ سندھ کی حکومت حکمع عملی اور ان کے سخت لاک ڈاؤن کی نشاندہی کرتے تھے اور سوال کرتے تھے کہ پنجاب اور مرکزی حکومت ایسا کیوں نہیں کر رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ماہرین کے تجزیے کے مطابق 30جولائی تک پاکستان میں 12لاکھ کورونا سے ماتثر مریض اور 50ہزار کے قریب اموات ہونی تھیں، اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اللہ نے پاکستان کو محفوظ رکھا اور نہ 12لاکھ مریض ہیں، نہ 50ہزار اموات ہیں جو ہوئی ہیں ان کا بھی ہمیں بہت دکھ ہے اور ہم متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرنا چاہتے ہیں۔


ای پیپر