راولپنڈی قتل کی لرزہ خیز قتل ،پوسٹمارٹم میں حیران کن انکشافات
25 جولائی 2020 (17:03) 2020-07-25

راولپنڈی : چونترہ کے علاقہ میں فائرنگ 9 افراد کے قتل اور تین بچوں کے زخمی ہونے کے المناک واقعہ میں جاں بحق خواتین و بچوں کا پوسٹمارٹم مکمل کرکے میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں .

افسوسناک واقعہ گزشتہ شب پیش، آیا جب چار، روز، قبل قتل ہونے والی زاہدہ بی بی کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے ربنواز اور اسکے ساتھیوں نے انتقام کی تمام حدوں کو پار کرلیا اوراپنے مخالفین کے گھرمیں گھس کر عورتوں اور کمان بچوں کو بھی فائرنگ سے چھلنی کرڈالا ؤ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لئیے جاری سرچ آپریشن کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا جبکہ دو ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو  سکے جن کی گرفتاری کے لئے پولیس کمانڈوز بھی طلب کئے گئے ہیں .

نعشوں کو پوسٹمارٹم کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی سے پولیس کی حفاظت میں میال گاؤں منتقل کردیا گیا جہاں انھیں سپرد خاک کیا جائے گا ۔علاقے میں صورتحا ل کشیدہ بتائی جاتی ہے۔


ای پیپر